الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ کئی روز سے جاری تیز بارش میں کمی ہوتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے ہوئے تقریبا دو ہزار افراد کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا ہے ۔ سو سالہ تاریخ کی بد ترین بارشوں نے چنائی میں تقریبا تیس لاکھ
افراد کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر رکھا ہے جبکہ پانچ ہزار گھر تاحال سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔
سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد دو سو ستر تک پہنچ گئی ہے۔