الوقت نےارنا کے حوالے سےرپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے مشہور رہنما مجتہد نے انکشاف کیا ہےکہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت میں سعودی عرب کےدوہزار فوجی ہلاک اور چار ہزار آٹھ سو پچاس فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے آل سعود کی جارحیت کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے چار سو پچاس ٹینک، فوجی گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کےہاتھوں چار اپاچی ہیلی کاپٹر ایک ایف پندرہ جنگی طیارہ تباہ اور سعودی بحریہ کی تین
کشتیاں غرق ہوئی ہیں۔
مجتہدنے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ولیعھد کا جانشین اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے اپنے ملک کو یمن کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب نے بعض عرب ملکوں اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن کے نہتےعوام پر وحشیانہ جارحیت شروع کررکھی ہے ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔