الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہرلاہور میں منعقدہ لیڈرشپ کانفرنس سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ رہنماؤں کو خفیہ ملاقاتوں اور جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ لیڈر بننے کے لیے نظریے اور جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے اور لیڈر اپنا نظریہ عوام تک لے کر جاتا ہے .
واضح رہے کہ بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب ’دِز یونیک لینڈ‘ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال سارک سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندرمودی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔
تاہم پاکستانی اور بھارتی حکومتیں اپنے آفیشل بیان کے ذریعے ان خبروں کوبے بنیاد قرار دے کر تردید کرچکی ہیں .