الوقت کی رپورٹ کے مطابق رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر اور اطراف میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی ، پولیس حکام کے مطابق چہلم کے مرکزی جلوس کی گزر گاہ اور قریبی علاقے سے 25 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ لیاری میں دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی کارروائی ميں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا، ہلاک ملزموں کے قبضے سے جديد اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔
دوسری طرف قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے ناگن چورنگی اور گلبرگ میں کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا رینجرز ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔