:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کا چہلم

Wednesday 2 December 2015
نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کا چہلم

الوقت کی رپورٹ کے مطابق آج کے دن سیدالشہداء حضرت امام حسین (ع) کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے اور مشہور قول کی بنا پر آج ہی کے دن اہلبیت حرم ، شام سے کربلا لوٹے ہیں- آج کے دن سن اکسٹھ ھجری میں صحابی پیغمبراسلام جناب جابر بن عبداﷲانصاری نے شہادت امام حسین (ع) کے بعد پہلی مرتبہ آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی۔

چہلم کے دن سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی کربلا میں زیارت کرنا عظیم ثواب رکھتا ہے -

کل شب اربعین میں پورے ایران میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج چہلم کے روز پورے ایران میں عام تعطیل ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر کربلا میں عزاداران امام مظلوم کی ایک بڑی تعداد عراق اور دنیا کے دیگر علاقوں سے آپ کا غم منانے کے لیے کربلا پہنچی ہے۔ بدھ بیس صفر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جا رہا ہے جبکہ عراق، پاکستان اور بھارت میں جمعرات کو چہلم منایا جائے گا - اسی مناسبت سے ایران اور پوری دنیا کے دسیوں لاکھ زائرین عراق پہنچے ہیں۔ اور زائرین کی کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے

عراق سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں خاص طور پر نجف اشرف سے دسیوں لاکھ زائرین سیدالشہدا حضرت امام حسینؑ اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی کی جانب پیدل جا رہے ہیں- اس درمیان زائرین کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو انجمنوں اور ماتمی دستوں کی شکل میں یہ راستہ طے کر رہی ہے- چہلم کے موقع پر کربلائے معلی میں دسیوں لاکھ زائرین کے اجتماع کو عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرکوریج دی جاتی ہے -

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے