الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغان حکومت اپنے مسائل کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے بجائے اپنی کمزوریوں کو دور کرے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورت حال کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان میں مسلح افواج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی اور موثر مہم ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پرامن مذاکرات ہی افغانستان میں پائیدار استحکام کے قیام کا واحد راستہ ہے۔ اگر افغان حکومت باضابطہ طور پر درخواست کرتی ہے تو پاکستان افغان امن عمل کی بحالی میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔