الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےسیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو سے ویانا میں ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی تحمل اور ذمہ داری کے ستونوں پر دلالت کرتی ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام حاصل کیا جاسکے .
ملاقات کے دوران اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ اور سلامتی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کر رہا ہے۔
امانو نے پاکستان میں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ اور سیکیورٹی ریکارڈز کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا .