الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سیکڑوں عوام نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اور اس ملک کے دوسرے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں پیر کی رات مظاہرہ کیا۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں کئے جانے والے اس مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں شیخ باقر النمر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ شیخ باقر النمر اور دوسرے سیاسی قیدیوں منجملہ دو شیعہ نوجوانوں کو سنائی جانے والی سزائے موت کی مذمت کر رہے تھے۔
مظاہرین نے سعودی عرب کی عدالت کے ان فیصلوں کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل سعود کے یہ فیصلے قطیف کے اہل تشیع کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔
شیخ باقر النمر کو مشرقی سعودی عرب میں شیعہ آبادی والے علاقے قطیف میں فروری سنہ دو ہزار گیارہ میں وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد جولائی دو ہزار بارہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔