الوقت کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس کے دوران بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدرسونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا بھارتی آئین کی تیاری میں ذرا سا بھی کردار نہیں ہے وہ آج آئین کی بات کر رہے ہیں، بھارت کا آئین خطرے میں ہے جس کے اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کئی دہائیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے لئے مہاتما گاندھی نے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ آئینی کمیٹی میں تمام کمیونٹی کے 4 ممتاز رہنما شریک تھے جن میں جواہرلعل نہرو، سردار پٹیل، رجندرا پراساد اور مولانا آزاد شامل تھے۔
واضح رہے کہ بھارت میں بح جے پی کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اس ملک کی سرزمین مسلمانوں کیلئے تنگ کی جا رہی ہے اوربڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت نے اس ملک کے مسلمانوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ اوربالی ووڈ اداکار عامر خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگا پڑ گیا ہے جس کے بعد بے جی پی اور شیوسینا نے اپنی توپوں کا رخ ان کی جانب موڑ دیا ہے جب کہ انتہا پسندوں نے سچ بولنے کی پاداش میں عامر خان کے گھر پر دھاوا بھی بولا جس کے بعد انتہاپسندوں کی جانب سے ان کی اور ان کے خاندان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم اب بالی ووڈ کے اداکار نے مختصر دنوں کے لیے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ عامر خان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کہا تھا کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو شدت سے محسوس کررہے ہیں جس کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔