الوقت کی رپورٹ کے مطابق اربعین سالار شھیداں ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے کیلئے کوئٹہ سے ایران جانے والی زائرین کی بسوں کو سیکورٹی نہ ملنے پر زائرین نے گلستان روڈ پراحتجاج کیا، دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔
گلستان روڈ بلاک کر کے زائرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ نے محرم اور صفر کے مہینے میں 200 بسیں تفتان پہنچانے کا وعدہ کیا تھا تاہم کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں میں ہزاروں زائرین موجود ہیں جو بسوں کو سکیورٹی نہ ملنے کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں ۔
دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اگر نے آج رات تک زائرین کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تو رات نو بجے کے بعد زائرین این او سی کے بغیر تفتان روانہ ہوں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
واضح رہے کہ مطابق اربعین سالار شھیداں ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے کروڑوں زائرین 20 صفر تک کربلای معلی پہنچتے ہیں۔