الوقت کی رپورٹ کے مطابق چند تکفیری دہشتگرد امام بار گاہ میں داخل ہوئے اور مرکزی دروازے کو بند کرنے کے بعد امام بار گاہ کی عمارت میں موجود افراد پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہوئے تھے اور انھوں نے عبادت میں مصروف افراد پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ حملہ ملک میں شیعہ کمیونٹی پر دوسرا حملہ ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے بنگلہ دیش کے شمال مغربی ضلع بوگرا میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا جو گذشتہ ماہ ایک مزار پر بم حملے کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے، اس بم حملے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہا ہے کہ مقامی عسکریت پسند گروپ جماعت المجاہدین ان حملوں میں ملوث ہے .
اس کالعدم گروپ کے 5 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مرکزی ملزم اور گروپ کا سربراہ گذشتہ دنوں مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری داعش کے دہشتگردوں نے قبول کی ہے۔