الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا اور پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر نے بدھ کو استنبول میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات استنبول میں اسلامی ملکوں کے وزرائے خزانہ و اقتصاد اور تجارت کے اجلاس کے موقع پر انجام پائی۔
ایران اور پاکستان نے اس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے اور دونوں ملکوں میں ہمہ گیر ترقی کے لئے باہمی تعاون کا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
واضح رہے بدھ کو استنبول میں ستاون اسلامی ملکوں کے اعلی رتبہ نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا۔ اس اجلاس میں اسلامی ملکوں میں صنعت سیاحت، نقل و حمل اور تجارت و زراعت کے میدانوں میں فروغ لانے نیز غربت کے خاتمے جیسے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔