الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے تیونس کی حکومت اور قوم کو اس واقعے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی نے تیونس کے امن و استحکام اور عوامی انقلاب کے ثمرات کو نشانہ بنایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ تیونس کی قوم اور حکومت، اپنا اتحاد و یکجہتی برقرار رکھتے ہوئے انقلاب تیونس کے اہداف کا تحفط کرے گی -
واضح رہے کہ کل تیونس کے دارالحکومت میں صدارتی گارڈز کی بس پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ۔