الوقت کی رپورٹ کے مطابق لیویز کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے گوادر کی جانب روانہ ہوئی تو پسنی کے قریب کالی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے بس کے آگے گاڑی روک لی اور کوچ سے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے15 سے زائد افراد کو اتارا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ اغواء ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے ۔ تاہم کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر اغوا نہیں ہوئے، تمام لوگ غیر قانونی طور پر ایران جا رہے تھے انہیں کوسٹ گارڈز نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے۔ لیکن مکران کے کمشنر بشیر بنگلزئی نے مسافروں کو لوٹنے کی تصدیق کی ہے۔
مغوی بنائے گئے افراد کے حوالے سے بشیر بنگلزئی نے بتایا کہ ملزمان نے تمام 22 افراد کو لوٹنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔