الوقت کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما سامی ابوزھری نے انتفاضہ قدس کے خلاف امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ، فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔
سامی ابو زہری نے کہا کہ ان کی جماعت امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے حق میں نہیں ہے۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی شہیدوں کے خون کی پاسداری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی انتفاضہ قدس کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے۔