الوقت نےالعہد نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم نے سعودی عرب کی جیل میں قید ممتاز سعودی عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی جسمانی حالت اور ان کو طبی خدمات فراہم نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس تنطیم نے کہا ہے کہ شیخ نمر باقر النمر کے خلاف سعودی حکام کے جارحانہ اقدامات میں گزشتہ چار ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ تنظیم نے کہا ہے کہ شیخ نمر، سیاسی قیدی ہیں جن کو سیاسی اصلاحات کے مطالبے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ان کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے اور سعودی حکام کسی بھی وقت اس شیعہ عالم دین کو سنائی گئی اس سزا پر عمل کر سکتے ہیں۔