الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 7 تربیتی طیارہ اپنی معمول پرواز پرتھا کہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ہے جب کہ معاون پائلٹ زخمی ہوگیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملبہ اورشواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں جب کہ زخمی معاون پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔