الوقت کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے کٹرا میں پیش آیا۔ کہا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ہندو یاتری سوار تھے جو وشنو دیوی مندر جانے کے لئے کشمیر جا رہے تھے۔
حادثے میں خاتون پائلٹ اور چھے ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔