الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے اتوار کو فوجیوں کی صبح کی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا ئے معلی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔ اسی کے ساتھ ایران کی زمین فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے بھی کہا ہے کہ چہلم کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین کی سلامتی کا پورا انتظام کیا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
واضح رہےکہ ایران،پاکستان،بھارت شام، لبنان، افغانستان آسٹریلیا،جرمنی اور دنیا کے مختلف ممالک سے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا ئے معلی جانے والے زائرین کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ایک اندازے کے مطابق2 کروڑ سے زائد زائرین کربلا ئے معلی پہنچیں گے۔