:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

امت مسلمہ کے دشمن نمبر ایک کے ساتھ گٹھ جوڑ

Saturday 21 November 2015
امت مسلمہ کے دشمن نمبر ایک کے ساتھ گٹھ جوڑ

الوقت- سرزمیں حجاز پر قابض آل سعود نے بوکھلاہٹ کی انتہا کردی ہے ۔یمن میں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے ان کے ایسے اقدامات نظر آرہے ہیں جس سے انکی اپنی نسلیں بھی شرمندگی محسوس کریں گي ۔یمن میں سعودی حکومت کے حالیہ رویوں نے جہاں سعودی عرب کے اندر پڑھے لکھے اور باشعور افراد کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے وہاں عالم اسلام بھی اس پر ششدر ہے کہ آخر آل سعود اپنی انا کو بچانے کے لئے کہاں تک جائیں گے

جنگ یمن کے دوران اسرائیل کی جانب سے سعودی اتحاد کی بلاواسطہ اور بالواسطہ مدد کے بارے میں مختلف رپورٹیں منطرعام پر آ چکی ہیں۔ اسرائیل کے فوجی افسر اور جنگی طیارے سعودی اتحاد کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے دریغ نہیں کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے جنوب میں سعودی فوجی اڈے میں کئی اسرائیلی افسروں کی ہلاکت اور یمن کے مختلف علاقوں پر حملوں میں اسرائیل کے جنگی طیاروں کی شرکت جنگ یمن میں اسرائیل کے براہ راست کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ یمن کے انقلابی عوام نے اس ملک کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کر کے مختلف ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی اور سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملے میں ان ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

یمن کے ہزاروں عوام نے جمعہ کی سہ پہر دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیا اور یمن پر سعودی جارحیت کے دوران امریکہ اور دیگر ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے جارحین کے خلاف حتمی کامیابی تک مزاحمت و استقامت جاری رکھنے پر زور دیا۔
تحریک انصار اللہ یمن کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ الشامی کے بقول اسٹریٹیجک آبنائے باب المندب اور یمن کے دیگر علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے سلسلے میں سعودی اور اسرائیلی جارحین کی شکست و ناکامی کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب اپنے زرخریدوں اور ایجنٹوں کو زیادہ ہتھیار پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جنگ میں ان کی مدد کر سکیں۔
اسی سلسلے میں یمن کے سیکورٹی ذرائع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب کے اتحاد اور اس کے ایجنٹوں کے لیے ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھرا ہوا اسرائیل کا ایک ہوائی جہاز یمن کے جنوبی صوبے لحج کے العند ہوائی اڈے پر اترا ہے۔ ہیومین رائٹس واچ نے بھی حال ہی میں امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی فوجی امداد کو یمن کے عوام کے قتل عام کا باعث قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے۔
امریکہ نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کو ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر کے گائیڈڈ بم فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے یمن کے بارے میں سعودی عرب کی جنگ پسندانہ پالیسی کی حمایت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور سعودی حکام نے واشنگٹن کی ہری جھنڈی اور صیہونی حکومت کی جانب سے فوجی مدد کے وعدے سے چھبیس مارچ سے یمن پر حملے شروع کر دیے۔
جنوبی یمن میں سعودی ایجنٹوں کے لیے ہتھیار بھیجنا بھی سعودی عرب اور اسرائیل کے تعاون کے دیگر پہلوؤں کا عکاس ہے۔ جنگ یمن میں ریاض اور تل ابیب کا تعاون حالیہ برسوں کے دوران دونوں فریقوں کے تعاون کی انتہا ہے کہ سعودی شہزادوں نے مختلف تقریروں اور بیانات میں اس کا بھرپور استقبال کیا ہے اور حتی اسرائیل کے ساتھ گہرے سیاسی و اقتصادی تعلقات قائم کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

سعودی صیہونی تعاون عالم اسلام خاص طور پر یمن کی مظلوم قوم پر سعودی عرب کا کھلا ظلم و ستم ہے۔ صیہونی حکومت عالم اسلام کی نمبر ایک دشمن ہے اور عالم اسلام میں تمام پالیسیوں، توجہ اور ہتھیاروں کا رخ اس قاتل حکومت کی جانب ہونا چاہیے لیکن سعودی عرب کہ جو اسلامی ملکوں کی رہبری اور قیادت کا دعویدار تھا، امت مسلمہ کے دشمن نمبر ایک کے ساتھ مل گیا ہے اور یمن کے مظلوم عوام کو قتل کر رہا ہے۔

یمن میں سعودی عرب کے جرائم اور اس کی جانب سے شام اور عراق میں مختلف دہشت گردوں کی حمایت، سعودی عرب کے آشکارا ظلم کی حیثیت سے عالم اسلام کی سیاسی تاریخ میں درج ہو جائے گی اور اسلامی امۃ میں کوئی بھی حتی آئندہ نسلوں میں بھی کوئی سعودی عرب کو اچھے نام سے یاد نہیں کرے گا۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے