الوقت کی رپورٹ کے مطابق الی بیت المقدس فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
انہوں نے خطے اور یورپ کے بعض ملکوں میں بدامنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایران میں بدامنی پھیلانے کی بھرپور کی کوشش ہے لیکن ہماری مسلح افواج نے پوری قوت کے ساتھ اسے ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الی بیت المقدس فوجی مشقوں کا مقصد بیرونی خطرات اور پراکسی وار کا مقابلہ کرنے کی مشق کرنا ہے۔
ان فوجی مشقوں کے دوران، رضاکارفورس بسیج کے جوانوں کے ہاتھوں بیت المقدس کی فتح کی ریہرسل بھی کی جائے گی۔