الوقت کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شام کے مشرق میں واقع دیرالزور ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے کم سے کم تیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اسی درمیان روس اور شام کے جنگی طیاروں نے دیرالزور ایئر بیس کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
اس بمباری سے شامی فوج کو اس علاقے میں پیش قدمی اور داعش کے ایک ٹھکانے پر کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملی۔
شام کے مشرق میں واقع دیرالزور ایئر بیس شامی فوج کا ایک مستحکم ترین مرکز ہے اور اس کو اسٹریٹیجک پوزیشن حاصل ہے۔
روسی فضائیہ نے بھی شام کے شمال میں حلب اور شمال مغرب میں ادلب کے علاقوں میں میزائل حملے کرکے دہشت گرد گروہ داعش کے سات ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
روسی فضائیہ نے شام کے مشرقی صوبے الرقہ میں بھی داعش کے بارہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔