الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ فوج نے یمگان شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں سے طالبان کو باہر نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمگان شہر پر قبضے میں غیر ملکی عناصر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایک سال میں یہ تیسری بار ہے جب طالبان نے یمگان شہر پر قبضہ کیا ہے۔
یمگان سے پہلے، صوبہ بدخشا کے شہر وردوج پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا تھا۔