الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےسرکاری ریڈیو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرانسیسی سفیر سے پیرس حملوں میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے واقعے میں فرانسیسی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور اس مشکل وقت میں فرانس کی مدد کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کی شب پیرس کے 6 مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 160 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی اور اس میں دہشت گردوں کی 3 ٹیمیں ملوث تھیں۔ پیرس پر حملہ کرنے والے 8 حملہ آوروں میں سے 7 نے خودکش دھماکے کیے تھے جبکہ ایک حملہ آور پولیس کا نشانہ بنا تھا۔