الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنما ضیف اللہ شامی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار دستے سعودی جارحین کا بھر پور مقابلہ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا عرب امارات کے فوجیوں کو یمن میں منہ کی کھانی پڑی ہے جسکی وجہ سے انہوں نے بلیک واٹر کے ایجنٹوں کو اماراتی فوجیوں کے روپ میں یمن روانہ کیا ہے ۔
ضیف اللہ شامی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ بلیک واٹر کی تقدیر بھی عرب امارات کے فوجیوں سے مختلف نہیں ہوگی کیونکہ جس طرح یمنی فورسز نے عرب امارات کے فوجی سازوسامان کو تباہ و برباد کیا ہے ان ایجنٹوں کا بھی وہی حشر ہوگا۔
یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضار کار فورس نے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ایک بحری جنگی جہاز کو تعز صوبے کی المخا بندرگاہ پر حملہ کرکے تباہ کردیا ہے