:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

تعصب اور انتہا پسندی کیا ہے؟

Sunday 15 November 2015
تعصب اور انتہا پسندی کیا ہے؟

الوقت-  ادیان الہی انسان کے لئے ایک بڑی نعمت ہیں تاکہ انسان کو ادیان الہی کی  روح بخش تعلیمات پر عمل کے ذریعہ دنیا وآخرت کی سعادت حاصل ہو سکے ۔بہت سے لوگ ادیان الہی پر عمل کے ذریعہ سعادت مند اور کامیاب ہوگئے ہیں لیکن بعض افرادتعصب اور انتہاپسندی میں گرفتار ہوکر نہ صرف سعادت مند نہیں ہوسکے بلکہ دوسروں کو بھی گمراہی  کی طرف لے گئے ۔تعصب اور انتہا پسندی کیا ہے ؟

یہ بنیادی سوال ہے۔تعصب کو کسی فکر یا فرد اورگروہ کی اندھی تقلید یاغیر منطقی حمایت کرنے کو قرار دیا جاسکتاہے ۔ بنابر ایں کسی ایک عقیدے کے بارے میں غور وفکر اور تحقیق کرنے کے بعد حمایت کرنے کو تعصب نہیں کہا جاسکتا ہے یا کم ازکم اسے درست اور پسندیدہ تعصب قرار دینا چاہئیے ۔ اسی لئے ماہرین نفسیات نے تعصب کو منفی اور مثبت  دوحصوں میں تقسیم کیا ہے شاید یہ تقسیم بندی روایات واحادیث میں ناپسند اور پسندیدہ تعصب کی طرف کی گئي تقسیم کے مطابق ہو۔امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نہج البلاغہ کے خطبہ نمبر ایک سو بانوے میں اس بارے میں فرماتے ہین کہ انسان کے اندر غیرت ہو تو پسندیدہ اخلاق اور نیک کاموں میں  بھی غیرت ہونی چاہئیے  اس کے بعد حضرت نے وفائے بعہد ، ہمسایہ کے حقوق کا خیال، بخشش ، تکبر سے پرہیز اور دیگر اچھے اخلاق کو شایستہ  قرار دیا ہے ۔

چنانچہ جب تعصب اور غیرت کی بات ہوتی ہے  تو اس سے مراد منفی اورناپسند تعصب وغیرت ہے یعنی بغیر کسی دلیل کے اندھے ہوکر کسی مسئلے کا دفاع اور پیروی کرنا ہے ۔ ایسا تعصب کہ حضرت علی علیہ السلام شیطان کو اس کے پیروؤں کا پیشوا قرار دیتے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ تعصب قومی ،نسلی ، مذھبی ، سیاسی حتی علمی ہو،رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر تعصب ہو خداوند متعال اسے دور جاہلیت کے اعراب کے ساتھ محشور کرےگا ۔پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لئے خبر دار کیا ہے کہ غلط عقیدے کے بارے میں تعصب اور لجاجت آزاد اندیشی اورحقیقت تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے ،جبکہ اسلام سب کوغور وفکر کرنے کی دعوت دیتاہے، سورہ زمر کی سترہویں اور اٹھارہویں آیات میں ارشاد ہوتاہےکہ اے پیغمبر آپ میرے بندوں کو بشارت دیدیجئيے جو باتوں کو سنتے ہیں اور جو بات اچھی ہوتی ہےاس کا اتباع کرتے ہیں  یہی وہ لوگ ہیں جنھیں خدانے ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں  جو  صاحبان عقل ہیں ۔

تعصب عام طورپر عمل میں انتہا پسندی کی فکر کے ساتھ ہوتاہے متعصب شخص جو اپنی بات کو صحیح سمجھتے ہے اسے دوسروں سے قبولوانے کی کوشش کرتاہے  اور اگر دوسرے اس بات کو نہ سنیں تو تشدد اور انتہا پسندی جیسے اعمال سے متوسل ہوجاتاہے ۔ تعصب وافراط تقریبا تمام مکاتب فکر اور ادیان میں حتی ادیان الہی میں بھی موجود رہا ہے اور ایسے بھی لوگ تھے  جواپنے آپ کو جان بوجھ کر یا عدم علم کی بناپر پیغمبروں سے زیادہ مؤمن اور دین الہی کے زیادہ معتقد سمجھتے تھے ۔  قرآن کریم  نے ایسے افراد کو خبردار کیا ہے سورہ مائدہ کی ستترہویں آیت میں ارشاد ہوتاہے کہ پیغمبر آپ کہہ دیجئیے کہ اے اہل کتاب اپنے دین میں ناحق غلو سے  کام نہ لو اور اس قوم کی خواہشات  کا اتباع نہ کرو جو پہلے سے گمراہ ہوچکی ہے اور بہت سے لوگوں کو گمراہ بھی کرچکی ہے اور سیدھے راستے سے بہک چکی ہے ۔

طول تاریخ میں ہمیشہ ادیان الہی میں انتہا پسند اور متعصب تحریکیں دیکھنے میں آتی ہیں ۔ یہ تحریکیں ہمیشہ جاہل اور ناآگاہ افراد کی وجہ سے وجود میں آتی ہیں جن سے قدرت پسند اور دھوکہ دینے والے حکام غلط استفادہ کرتے ہیں اور انھیں تشدد پسندانہ اقدامات انجام دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔اس وقت بھی ترقی یافتہ اور آزادی کے دور میں تشدداور انتہا پسندی بہت زیادہ پائی جاتی ہے جس نے لوگوں کے عقاید اور امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

 اس وقت دہشت گرد تکفیری گروہ جیسے طالبان،القاعدہ، داعش اور النصرہ وغیرہ  کا مغربی حکومتوں حتی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ آشکارہ اور خفیہ طورپرتعلقات ہیں ۔اس طرح مسلمانوں کے درمیان  دہشت گرد تکفیری گروہوں کے ماننے والوں کی تعداد بہت کم اور انگشت شمار ہے ۔یہ لوگ مغربی اور بعض علاقائی حکومتوں کی جانب سے سیاسی ، فوجی ، اقتصادی حمایت اور تشہیراتی پروپیگنڈوں کےذریعہ مشرق وسطی کے علاقے کے لئے ایک بڑی مشکل میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔

تعصب اور انتہاپسندی جہالت کی وجہ سے  وجود میں آتاہے ۔علم آگاہی کے ذریعہ اس طرح کے منحرف اور گمراہ گروہوں کو اسلام کی  اعتدال پسندتعلمیات  کی طرف ہدایت اوررہنمائی کی جاسکتی ہے ۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای اس بارے میں علماء سے ایک عظیم علمی تحریک انجام  دےکرفریت خوردہ  جوانوں کو نجات دلانے کی تاکید کرتے ہیں۔ بعض افراد اور جوان ایسے ہیں جو گمراہ کن  تکفیری افکار سے متائثر ہوجاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ہم نیک اور اچھا کام انجام دے رہے ہیں  رہبر  انقلاب اسلامی  نےایسے جوانوں کو نجات دلانے کی تاکید کی ہے اور علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں خاص طورپر جوانوں کو نجات دیں ۔ علماء کا  عام لوگوں خاص طورسے روشن خیال افراد سے رابطہ ہوتا ہے ۔ اس لئے علماء کو جدوجہد اور کوشش کرنی چاہئیے ۔حداوندمتعال قیامت کے  دن علماء سے سوال کرےگاکاتم نے کیا کیا ؟ اس لئے علماء  اور دانشوروں کو چاہئیےکہ وہ اس سلسلے میں سنجیدہ ہوکر  کام کریں اور اپنی اہم ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے