الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دھلی میں کل
سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے طالبان اور داعش کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 7 شیعہ مسلمانوں کی تشدد زدہ لاشیں افغانستان کے صوبے زابل سے برآمد ہوئی تھیں جنھیں بے دردی سے ذبح کیاگیاتھا، قتل ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔
ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے7 شیعہ مسلمانوں کی قتل کی افغان حکومت، اقوام متحدہ اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے بھی مذمت کی۔