الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے دورۂ اٹلی کے موقع پر اٹلی کے اخبار کوریرا دلا سراکے ساتھ گفتگو میں ایران اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے سلسلے میں امریکی رویے میں تبدیلی آںی چاہئے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو ختم کرسکتا ہے -
انہوں نے کہا کہ اگر جامع مشترکہ ایکشن پلان پر امریکہ بخوبی عمل کرلے تو نئے دور میں داخل ہونے کے کیلئے حالات سازگار ہوسکتے ہیں لیکن اگر امریکی حکام، جامع مشترکہ ایکشن سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کریں تو دونوں ملکوں کے تعلقات اپنی سابقہ حالت پر ہی باقی رہ جائیں گے -
ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور امریکہ کے سفارتخانوں کے ممکنہ کھولے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر امریکی اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرلیں اور اپنی گذشتہ سینتیس برسوں کی غلطیوں کی تلافی کرلیں اور ایران کے عوام سے معذرت خواہی کرلیں تو اچھے حالات کی توقع کی جاسکتی ہے -