الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے العالم نیوز چینل سے گفتگو میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام چاہیں تو دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل ہو سکتے ہیں مگر انھیں ایران کے خلاف اپنی حرکتوں سے باز آنا پڑے گا۔
علی شمخانی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب، ایران کے اندرونی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ دہشت گردوں کے اس گروپ کو، کہ جس نے ایران کے شہر دزفول میں ایک مذہبی انجمن پر فائرنگ کرکے دو افراد کو شہید کر دیا تھا سعودی عرب کے انٹیلجنس ادارے سے پیسے ملتے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، ہر سطح پر بلاسبب عربوں کو ایران کے خلاف یکجا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ سعودی حکام اگر اپنا رویہ تبدیل کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں تو ایران کے نقطۂ نظر سے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔