الوقت کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 30 اراکین نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں کو خط تحریر کیا ہے جس میں ڈیوڈ کیمرون سے نریندر مودی کے دورہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کواٹھانے کا کہا گیا ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ پچھلے کئی سالوں سے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور مظالم کا یہ سلسلہ مودی حکومت میں زور پکڑ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے 200 مصنفوں کی جانب سے بھی ڈیوڈ کیمرون پر خط کے ذریعے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج برطانیہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔