الوقت کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کے ہمراہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہیڈ آفس پہنچے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق فراڈ کر کے دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
علیم خان نے ایڈیشنل سیکرٹری سے مل کر این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کے مصدقہ ریکارڈ کیلئے تحریری درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق دو سال کے دوران اس حلقے میں چھبیس ہزار نئے ووٹوں کا اندراج اور چار ہزار چھ سو ووٹ باہر منتقل کئے گئے۔ صرف آٹھ سو بارہ ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے ووٹ منتقل کرایا۔ باقی ووٹ متعلقہ ووٹرز کی مرضی کے بغیر منتقل کئے گئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ کیا گیا۔ ایاز صادق ایک بار پھر ڈی سیٹ ہوں گے۔