الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ہارنے والی بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہے، شترو گھن سنہا کہتے ہیں کہ شکست پر پارٹی کو اپنے محاسبے کی ضرورت ہے۔
کوئی امت شاہ کو ہار کی بنیادی وجہ سمجھتا ہے تو کوئی بالی وڈ اداکار اور بی جے پی لیڈرشترو گھن سنہا کو ، شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہ بہار میں لالو پرساد اور اتحادیوں کی جیت جمہوریت کی فتح ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جی پی کو ہار کے بعد اپنا محاسبہ خود کر لینا چاہئے۔ دوسری طرف نریندر مودی نے ہار کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ عظیم اتحاد نے ایک سو اٹھتر نشستیں حاصل کی ہیں اور این ڈی اے کو کل اٹھاون نشستیں ملی ہیں جبکہ سات سیٹیں دیگر جماعتوں کوملیں ۔