:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ایران کا یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق پر تاکید

Sunday 8 November 2015
ایران کا یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق پر تاکید

الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز تہران میں اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی اکیسویں نمائش کی افتتاحی تقریب میں واضح اور شفاف میڈیا نظام کے حامل ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اخبارات و جرائد اور ذرائع ابلاغ کو قانون کے سامنے یکساں اور مساوی ہونا چاہیے۔

انھوں نے اسی طرح اس بات پر زور دیا کہ ایران نے نہ صرف مذاکرات میں کہا ہے کہ اراک کا ری ایکٹر باقی رہنا چاہیے بلکہ اس میں یہ بھی اضافہ کیا ہے کہ اس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور گروپ پانچ جمع ایک کو اپنی ٹیکنالوجی ایران لانی چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ملت ایران نے نہ صرف ایٹمی توانائی میں یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق کو باقی رکھا ہے بلکہ آج وہ ییلو کیک کو یو ایف سکس گیس میں تبدیل اور یورینیم کو ساڑھے چار اور پانچ فیصد تک افزودہ کر سکتا ہے اور اس کی تجارت کر سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں کے بعد سے ایران یو ایف سکس گیس بیچنا شروع کر دے گا اور ییلو کیک لے گا، یعنی ایٹمی تجارت کے بازار میں قدم رکھ دے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات میں نہ صرف سینٹری فیوج مشینیں کام کر رہی ہیں بلکہ جدید ترین مشینیں کام کریں گی اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے پہلے ہی دن یو ایف سکس گیس پہلی بار جدید ترین سینٹری فیوج مشین آئی آر ایٹ میں داخل کی جائے گی اور آئی آر ایٹ کے ساتھ افزودگی آزمائشی سطح پر شروع ہو جائے گی۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے