الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سرحدی علاقوں میں سعودی فوجی مراکز پر میزائل داغے اور توپوں سے گولہ باری کی ۔ یمن کے جوابی حملوں میں متعدد سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اسی کے ساتھ جیزان ، نجران اور عسیر میں سعودی فوجیوں سے یمن کے فوجیوں اور عوامی رضاکار دستوں کے جوانوں کی جنگ میں شدت کی خبر ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق ان علاقوں پر جمعرات کی صبح سے ہی لڑائی شروع ہوئی جو تاحال جاری ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ تینوں سیکٹروں پر یمنی جوانوں نے سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
جمعرات کو صنعا کے علاقے بلادالروس میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں کے فضائی دفاعی دستے نے سعودی حکومت کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔
سعودی حکومت نے امریکا کی بدنام زمانہ دہشتگرد کمپنی بلیک واٹر کے دہشتگردوں کو بھی یمن میں جنگ کے لئے بھیجاہے۔