الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ، یمن پر جارحیت میں صیہونی حکومت کی شمولیت کی مذمت میں جمعے کے روز صیہونی حکومت اوراس کی جوہری تنصیبات کے خطرے کے عنوان سے بھرپور مظاہرے کریں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن اور آبنائے باب المندب میں صیہونیوں کی لالچ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور صیہونی حکومت اپنی پوری توانائی سے اس اسٹریٹیجک علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی قوم کی نسل کشی، صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے اور یمنی قوم کے مظاہرے پوری دنیا پر اس بات کو ثابت کریں گے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف سعودی عرب اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے مخالف ہیں ۔