الوقت کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جرمنی کے شہردارمشتات میں ایک بیان میں کہا کہ اگر جرمنی آسٹریا سے ملنے والی اپنی سرحدیں بندکردے تو فوجی جنگ چھڑسکتی ہے -
انہوں نے کہا کہ ہنگری کے ذریعے صربیا سے ملحقہ اپنی سرحدوں پر حصارکھینچنے سے ممکمن ہے بالقان کے ملکوں کے درمیان اختلاف ہوجائے جن میں بیشتر انیس سو نوے کے عشرے میں خانہ جنگی کا شکار رہے ہیں -
واضح رہے کہ پناہ گزینوں کے بارے میں جرمن چانسلر کی پالیسیوں کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے مخالفت کی ہے -