الوقت کی رپورٹ کے مطابق چاڈ کے عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے چڈ جھیل کے علاقے میں واقع ایک گاؤں پر حملہ کرکے دو فوجیوں اور گیارہ عام شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ تین افراد اس وقت ایک سیکورٹی اہلکار کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جب وہ ایک فوجی اڈے کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد فوج اور بوکو حرام کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی جس کے دوران چودہ دہشت گروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
چاڈ کی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اس سے پہلے بدھ کے روز بوکو حرام کے حملے میں پڑوسی ملک نائیجیریا کے چودہ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔