:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

غیر مسلم دنیا انگشت بداں ہے

Tuesday 3 November 2015
غیر مسلم دنیا انگشت بداں ہے

الوقت-  آل سعود اور انکی استبدادی حکومت نے ایک ایسی روش اپنائی ہوئی ہے کہ اسے ایک انسانی حکومت کہنا بھی دشوار نظر آتا ہے ۔سعودی عرب نے ایک مسلمان اور عرب حکومت یمن پر جارحیت کا سلسلہ ایسے عالم میں جاری  رکھا ہواہے کہ غیر مسلم دنیا انگشت بداں ہے کہ آخر ایسے کونسے سعودی اھداف ہیں جو آل سعود کو اتنا محبور کررہے ہیں کہ وہ ایک غریب عرب ملک کے نہتے عام شہریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہا ہے ۔آل سعود کے مظالم کی حقیقت سے آشنائی کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عربی اتحاد نامی جارحین کے گروہ نے یمن میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ یمن کی وزارت صحت نے اتوار کے دن کہا کہ یمن پر نام نہاد عربی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی لاشوں سے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ جارحین نے فاسفورس، آگ لگانے والے (incendiary bomb ) اور دم گھٹنے کا باعث بننے والے بموں کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے۔ یمن کی اس وزارت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں جارحین کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے مزید استعمال کی روک تھام کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں۔ یمن کے الجمہوری ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف جارحین کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں سیکڑوں زخمیوں کی جسموں پر گہرے اور مشکوک زخم آئے ہیں جو بدن کے مختلف حصوں کی نابودی کا سبب بنتے ہیں۔ اور یمن کے ڈاکٹر طبی سامان کی کمی اور اس طرح کے زخموں کے علاج سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی مشکلات سے دوچار ہیں۔یمن کی وزارت صحت کی دو دن پہلے کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں پندرہ ہزار چھ سو اڑتالیس یمنی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بہت سے زخمی ممنوعہ ہتھیاروں مثلا فاسفورس اور کلسٹر بموں اور ایسے بموں کے استعمال کے باعث زخمی ہوئے ہیں جو دم گھٹنے کا باعث بنتے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے ایسی حالت میں یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال اور بین الاقوامی اداروں نے اس کا اعتراف کیا ہے کہ جب یمن کے عوام کا نہ صرف سمندری ، زمینی اور فضائی محاصرہ کیا گیا ہے بلکہ اس ملک کا مالی محاصرہ بھی کیا جا چکا ہے اور یمن کو میڈیسن کی خریداری کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔سعودی عرب کی قیادت والے عرب اتحاد کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال اور اس اتحاد کے ساتھ اسرائیل کے تعاون کا راز فاش ہونے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کو یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے اور ان کی حکومت کو قانونی ثابت کرنے کے مقصد میں مکمل طور پر ناکامی ہوئی ہے۔اس سب کے باوجود یہ کہا جا سکتا ہے کہ یمنی فورسز کے مقابلے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ناکامی اس بات کا سبب بنی ہے کہ آل سعود نے ان دنوں ممنوعہ ہتھیاروں خصوصا فاسفورس بموں کے استعمال سمیت نئے جرائم کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔ حالانکہ بین الاقوامی کنونشنوں کے مطابق فاسفورس بموں سمیت اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ عالمی تنظیموں کے واضح اعتراف کے باوجود کیا اب بھی سوچا جاسکتا ہے کہ اتنے مظالم ڈھانے والی آمرانہ حکومت وادی امن کی محافظ و خدمتگزار ہوسکتی ہے اور مسلمانوں کے اہم اور انتہائی مقدس مقامات اس کے حوالے کئے جاسکتے ہیں۔

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے