الوقت نے کشمیر میڈیا
سروس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بھارتی فورسز نے وزیراعظم نریندر مودی کی سری نگر
آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں کی جانب سے ملین مارچ کے اعلان کے بعد برزگ حریت رہنما
سید علی گیلانی اور میر وکعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند جب کہ یاسین ملک اور شبیر
شاہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم
نریندر مودی نے 7 نومبر کو سری نگر کا دورہ کرنا ہے اور اس موقع پر حریت رہنماؤں نے
ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔