الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے سینیٹرطاہرمشہدی کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اس موقع ر انہوں نے اپنے استعفے واپس لینے سے متعلق چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے تمام سینیٹرز کے استعفے واپس لے لئے۔
استعفے واپس لینے کے بعد سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن پر ازالہ کمیٹی بن گئی اور تحفظات کمیٹی صرف ایم کیو ایم کے لئے نہیں بنائی گئی بلکہ شہر قائد میں کارروائیوں سے جس کو جو تحفظات ہوں گے وہ کمیٹی کو بتا سکیں گے اور ازالہ کمیٹی 90 روز میں اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔