الوقت نےلبنان کی العہد نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حدیدہ کے جزیرہ عقبان پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم ڈیڑھ سو ماہیگیر شہید ہوگئے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے اس حملے میں ممنوعہ بم گرائے ہیں۔
الحدیدہ کے ماہیگیروں کی یونین نے ایک بیان جاری کرکے سعودی حکومت کی اس وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے پہلے ماہیگیروں پر بمباری کی اور جب امدادی کارکن انہیں بچانےکے لئے آئے تو ان پر بھی بمباری کردی گئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق حدیدہ کے جزیرہ عقبان پر جمعرات کے وحشیانہ حملوں میں ماہیگیروں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں طبی امدادی دستے کے افراد بھی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد کی اس بمباری میں پچاس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔