الوقت نےفرانس پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بوکوحرام کے خلاف اپنے آپریشن میں تین سو اڑتیس افراد کو آزادا کرالیا ہے جن کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام دو ہزار نو سے نائیجیریا میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اب تک بوکوحرام کے دہشت گردانہ حملوں میں سترہ ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور تقریبا پندرہ لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔