الوقت کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے بدھ کے روز کارنیگی انسٹی ٹیوٹ میں، مشرق وسطی میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے ابھی تک یہ نہیں سنا ہے کہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے خلاف کوئی قدم اٹھایا ہو -
امریکی وزیر خارجہ نے ان تمام افراد سے، جو اب تک ایران کے ساتھ سمجھوتے کے حامی یا مخالف رہے ہیں، یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت وہ اپنی پوری توجہ جامع مشترکہ ایکش پلان پر عملدرآمد پر مرکوز کریں -
جان کیری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ، امریکہ اور مشرق وسطی میں اس کے اتحادی ممالک کو مزید تحفظ فراہم کرے گا -
جان کیری نے مشرق وسطی میں امریکی پالیسیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جامع مشترکہ ایکشن پلان، فلسطین کی صورتحال اور مقبوضہ علاقوں میں تشدد نیز شام کا مسئلہ، واشنگٹن کا اہم محور ہے۔