الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پوزیشن کو بالخصوص علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں اہم قرار دیا اور تاکید کی کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں کہ جن کا علاقے میں استحکام قائم کرنے اور اسے مضبوط بنانے کے لئے جائزہ لیا جا سکتا ہے -
علی شمخانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے دو روزہ دورہ اسلام آباد کا ایک مقصد جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بعد ایران اور پاکستان کے تعلقات میں پیدا ہونے والے ماحول کے سلسلے میں گفتگو کرنا ہے، کہا کہ ایران ، جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بعد کے ماحول میں علاقے کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تمام ممکنہ صلاحیتوں کو فعال بنانا چاہتا ہے -
علی شمخانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر انجام پانے والے اس دورے کا ایک اور مقصد، اس ملک میں زلزلہ متاثرین اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا اور تعزیت پیش کرنا بتایا-
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے بدھ کو علی الصبح اسلام آباد پہنچے -