الوقت کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کی قیادت میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تمام سیاسی، سماجی، کاروباری اور سرکاری ملازمین سمیت سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی ۔
چوک شہیداں میں ہونیوالے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے کہا کہ 62 سال گزر چکے ہیں بھارت کے سات لاکھ مسلح فوج جموں و کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار اد ا کر رہا ہے۔ کشمیری مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑے اور کشمیریوں کی آزادی کی بات کرے۔