الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تعزیتی پیغام کے ساتھ ساتھ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ نے پاکستان و افغانستان کی ہلال احمرکمیٹیوں کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے فوری طور پر امدادی ٹیمیں روانہ کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کااعلان کیا ہے۔
ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ امیر محسن ضیائی نے پیر کے روز اپنے افغان اورپاکستانی ہم منصب کے نام علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ان ملکوں میں زلزلے کے نتیجےمیں ہونے والے جانی نقصانات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنی طبی و امدادی ٹیمیں فوری طور پر پاکستان اور افغانستان روانہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ کل پاکستان اور افغانستان میں آنے والے زلزلے سے 300کے قریب افراد جاں بحق اور 2000سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔