الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعوی کیا کہ آج صبح افغانستان کے علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد کے قریب انگور اڈا سے شمال مشرق کی طرف واقع ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاہکستان نے دعوی کیا کہ افغان دہشتگردوں کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ اوررواں سال یکم جولائی کو بھی افغان حدود سے انگوراڈا کے مقام پر پاکستانی حدود میں فائرنگ اور راکٹ حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں فوج کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔