:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

پاکستان میں شدید زلزلے کے باعث 120افراد جاں بحق

Monday 26 October 2015
پاکستان میں شدید زلزلے کے باعث 120افراد جاں بحق

الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 بج کر 9 منٹ پر آنے والے شدید زلزلے کے باعث ملک کے مختلف علاقے لرز اُٹھے۔ زلزلے سے دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام شمالی علاقوں کی زمین تھرتھرانے لگی اور لوگوں پر خوف طاری ہو گیا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں اور گھروں سے نکل گئے۔

سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی جہاں اب تک 116 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ بیسیوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ کئی رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے ہیں۔ پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال زخمیوں سے بھر گیا ہے جبکہ عملہ اور بستر کم پڑے گئے ہیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ متعدد عمارتیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں خوفزدہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ ہرطرف کہرام مچ گیا اور لوگ دیوانہ وار اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔

زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے اور دیگر حادثات میں اب تک پشاور میں 7 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ دیر بالا میں بھی تین بچوں سمیت پانچ افراد جبکہ لوئر دیر میں چار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ باجوڑ ایجنسی بھی چار بچے لقمہ اجل بنے۔ چترال میں 23 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں عمارتیں اور مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ سوات میں بھی زلزلے سے بارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صوابی میں دو بچیاں اور مردان میں ایک بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 جبکہ اس کی گہرائی 193 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جو آبادی سے کافی دور ہے۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ادھر افغانستان میں بھی شدید زلزلے سے تباہی ہوئی ہے۔ ابھی تک 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے