الوقت کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے توثیق سے متعلق خبروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو اس فیصلے پر عملدآمد کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا سعودی حکومت نے تاحال سانحہ منی میں ہزاروں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی شہادت کے واقعے کا کوئی تشفی بخش جواب نہیں دیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے عوام اور علاقے کے ملکوں کے خلاف مہم جوئی کا سسلسلہ بند کردے اور دانشمندی سے کام لیتے ہوئے انصاف کے راستے پر قدم آگے بڑھائے۔