:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

عاشورہ حسینی کے موقع پر پوری دنیا سوگوار وعزادار

Saturday 24 October 2015
عاشورہ حسینی کے موقع پر پوری دنیا سوگوار وعزادار

الوقت کی رپورٹ کے مطابق آج دنیا بھر میں یاحسین کی صدائیں گونج رہی ہیں سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد امامبارگاہوں اور مذہبی مقامات پر مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے -

کربلائے معلی میں موجود ہمارے نمائندے کا کہناہے کہ اس وقت کربلائےمعلی، عراق اور دنیا بھرسے آئے ہوئے سوگواروں سے مملو ہے ایک انداز ے کے مطابق 90 لاکھ سے زائد سوگوار اور عزادار اس وقت کربلا ئے معلی میں امام مظلوم کربلا اور ان کے اصحاب و انصار کی مظلومیت پر آنسو بہارہے ہیں اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و ماتم کرکے امام عالیمقام کے پیاسے بچوں کی یاد اور اہل حرم کے مصائب پراشک غم بہارہے ہیں -

مشہد مقدس میں فرزندرسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار اور زائرین سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں غم منارہے ہیں -

قم المقدسہ میں بھی جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا حرم مطہر زائرین اور عزاداروں کی صدائے یاحسین اور یا عباس سے گونج رہا ہے - پورے دن اور اس وقت شب عاشور میں ماتمی انجمنیں جو ملک کے مختلف شہروں سے مشہد مقدس اور قم میں موجود ہیں سیدالشہدا اور ان کے اصحاب باوفا کی مظلومیت پر نوحہ وماتم کررہی ہیں -

پاکستان اوربھارت سے بھی خبرہے کہ سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں  عاشور کے جلوسہائے عزا برآمد ہوئے ہیں اور دسیوں لاکھ کی تعداد میں سوگواران مظلوم کربلا مجالس عزا اور نوحہ وماتم میں مصروف ہیں -

دس محرم سن اکسٹھ ہجری قمری کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا نے انسانیت اور اسلام کو بچانے کے لئے لازوال قربانی پیش کیں -

امام عالیمقام نے مکہ سے کربلا تک کے راستے اور پھر روزعاشورہ اپنی شہادت سے قبل تک پوری صراحت کے ساتھ دنیاوالوں کو یہ پیغام دیتے رہے کہ اس تحریک سے میرا مقصد یزید کی فاسق و فاجر حکومت کو رسوا کرنا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے کے ساتھ ساتھ ظلم وستم کا مقابلہ کرنا ہے -

امام عالیمقام کا فرمان تھا کہ میں صرف قرآن اور اپنےنانا کے دین کی تعلیمات کو ہی زندہ رکھنا چاہتا ہوں

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے